خیبر پختونخوا میں اربوں روپے کے نئے منصوبوں کی تکمیل سے عوام کی زندگی میں حقیقی تبدیلی آئے گی، امیرمقام

جمعہ 24 اکتوبر 2014 21:43

مدین سوات ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء ) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف خیبر پختونخوا کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں ان کی دلچسپی کی بدولت خیبر پختونخوا میں اربوں روپے کے نئے پراجیکٹ شروع ہو رہے ہیں جن کی تکمیل سے عوام کی زندگی میں حقیقی تبدیلی آئے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے ہمراہ مدین سوات میں 132کے وی گرڈ سٹیشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک بڑے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ ،پیسکو کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ،قبل ازیں انہوں نے چار باغ فیڈر ،چار باغ واپڈا سب ڈویژن ،اپر سوات ڈویژن بمقام خوازہ خیلہ ،اور مدین پیسکو سب ڈویژن اور باغ ڈھیری فتح پور جرے روڈ کا بھی باقاعدہ افتتاح کیا ، انجینئر امیر مقام نے کہا کہ کنٹینروں پر کھڑے ہوکر بلند بانگ دعوے کرنے سے تبدیلی نہیں آتی ، تبدیلی لانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے ،اس ملک میں حقیقی تبدیلی نواز شریف کی قیادت میں ان کی ٹیم کے انقلابی منصوبوں سے آئے گی ، انہوں نے کہا کہ عمران خان جس نئے پاکستان کا تصور پیش کر رہے ہیں اس کی جھلک ہم نے خیبر پختونخوا میں دیکھ لی ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان جس خیبر پختونخوا کا تصور کنٹینر پر چڑھ کر روزانہ پیش کرتے ہیں شاید یہ خیبر پختونخوا انہوں نے بنی گالہ محل کے کسی کونے میں بنا رکھا ہے جہاں مفت اور یکساں تعلیمی نظام رائج ہے جہاں ہسپتالوں میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی کی جاتی ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان خوابوں اور خیالوں کی دنیا سے باہر نکل آئیں ، اور بتائیں کہ خیبر پختونخوا میں کہاں یہ ساری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ، کہاں آٹا دس روپے کلو اور گھی 40روپے کلو فروخت ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک میں حقیقی تبدیلی کا دور آریا ہے ، ملک کے عوام کی قسمت بدلی جارہی ہے ، اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2018میں الیکشن ہوں گے اور اس کے بعد بھی وزیر اعظم نواز شریف ہی ہوں گے ، عمران خان اس وقت بھی کنٹینر پر چڑھ کر دھرنے ہی دیتا رہے گا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا کے بارے میں جو تصور ٹی وی پر پیش کیا ہے اسے دیکھنے کیلئے آج میں بھی خیبر پختونخوا آیا ہوں لیکن ہمیں تو یہاں آکر سخت مایوسی ہوئی ،کیونکہ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو جو سہانے خواب دکھائے ہیں وہ اسلام آباد کے کنٹینر میں دفن ہو گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے اس ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے دوست ملک چین کے ساتھ معاہدے کئے لیکن اس ملک کی ترقی کے دشمنوں نے اسلام آباد میں دھرنے رچا کر چین کے صدر کا دورہ ملتوی کروایا اور پاکستان کی تعمیر اور ترقی کا سفر روکنے کی سازش کی ،جنہیں پاکستانی قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ، انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ انہوں نے خیبر پختونخوا میں کیا کیا ہے ،انہیں خیبر پختونخوا کی حکومت بھی ہم نے خیرات میں دی ہے اور ہم جب چاہیں ان سے کے پی کے کی حکومت واپس لے سکتے ہیں لیکن ایسا ہم اس لیئے نہیں کرنا چاہتے کہ عوام دیکھ لیں کہ ان کے دوعووں میں اور حقیقت کا کوئی تعلق نہیں ،انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے خیبر پختونخوا کی ترقی کیلئے اربوں روپے کے پراجیکٹ منظور کیئے ہیں جن پر کام شروع کر دیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے یہاں کے عوام کی زندگی میں حقیقی تبدیلی آئے گی ،

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ