سوئچ ایشیاء پروگرام کے تحت صنعتوں میں پانی کے ذمہ دارانہ استعمال کے بارے میں آگاہی پروگرم کا اہتمام

جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) بلیو ڈبلیو ایف اور کلینر پروڈکشن انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے سوئچ ایشیا پروگرام کے تحت صنعتوں میں پانی کے ذمہ دارانہ استعمال کے بارے میں آگاہی پروگرم کا اہتمام کیا گیا جس فیصل آباد کے صنعتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر رضوان اشرف نے کہاکہ بجلی اور گیس کے بعد پانی کی قلت کا بحران ملکی معیشت کیلئے نیا اور بڑا چیلنج ہوگا جس سے نبردآزما ہونے کیلئے پیشگی اقدامات ناگزیر ہیں۔

پانی کے بے تحاشہ استعمال کے معیشت پر منفی اثرات پر تو بات کی جاتی ہے مگر بد قسمتی سے اس کے سماجی مضمرات پر توجہ نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے بتایا کہ 1947 میں پانی کی فی کس دستیابی 5000 کیوبک لٹر تھی جو اب کم ہو کر صرف ایک ہزار رہ گئی ہے اور اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو آنے والی دہائی میں پورا ملک ریگستان بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شوگر اور ٹیکسٹائل کی صنعتوں میں سب سے زیادہ پانی استعمال ہوتا ہے جس کے استعمال میں احتیاط سے بچت کے علاوہ استعمال شدہ پانی کو دوبارہ ری سائیکل کرنے کی بھی گنجائش ہے۔

انہوں نے اس سلسلہ میں ڈبلیو ڈبلیو ایف اور کلینر پروڈکشن انسٹیٹیوٹ کی کوششوں کو سراہا اور بتایا کہ سوئچ ایشیاکے تحت ملک بھر کے 35 صنعتی یونٹوں میں پانی کے استعمال کا جائزہ لیا گیاتا کہ پانی کے کم استعمال کے ساتھ ساتھ ایسی حکمت عملی بھی وضع کی جا سکے جس سے پانی کی مزیدبچت کی جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ اس میں سے 16 ادارے فیصل آباد کے ہیں ۔

انجینئر رضوان اشرف نے بتایا کہ منتخب اداروں میں سے دوسرے اداروں کو بھی بچت کی ترغیب ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی بچت ایک بڑی ذمہ داری اور ایک چیلنج بھی ہے جس کیلئے شعوری کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پانی کی بچت کے حوالے سے سیمینار کے انعقاد کو بھی بروقت قرار دیا اور کہا کہ اس سے آنے والے سالوں میں پانی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی جبکہ اس کے ذریعے ہم خاص طور پر ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی برآمدات کو جاری رکھنے کیلئے ماحولیات سے متعلقہ معاہدوں اور پروٹوکولز کے تحت اپنی عالمی ذمہ داریوں کو بھی پورا کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے بروقت اقدامات نہ اٹھائے تو ہمیں جی ایس پی پلس کے تحت یورپین ملکوں کیلئے برآمدات میں بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس تقریب سے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے علی حسنین نے خطاب کیا جبکہ شفقت نے صنعتوں میں پانی کے ذمہ دارانہ استعمال بارے پریذنٹیشن دی۔ تقریب کے صبا ڈار، یٰسین خان اور ارجمند نے بھی خطاب کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز