رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ، غیر ملکی کمپنیوں نے 11 کروڑ 66لاکھ ڈالر کے منافع جات اپنے ممالک کو منتقل کئے

جمعہ 31 اکتوبر 2014 19:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) رواں مالی سال پہلے دو ماہ کے دوران ملک میں سرمایہ کاری کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں نے 11 کروڑ 66لاکھ ڈالر کے منافع جات اپنے ممالک کو منتقل کئے۔اسٹیٹ بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق صرف اگست کے دوران غیر ملکی اداروں کی جانب سے پانچ کروڑ چونسٹھ لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے ماہ اگست کے مقابلہ میں چھتیس فیصد کم ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2013-14کے دوران پاکستان میں کام کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کے منافع کی منتقلی ہوئی تھی جو مالی سال 2012-13کے مقابلہ میں 12.6 فیصد زائد تھی۔مالی سال 2012-13میں تقریبا ایک ارب ڈالر کے منافع جات منتقل کئے گئے تھے، رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی اور اگست کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ملک میں 87 ارب 10 کروڑ روپے کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی جس اس عرصہ میں منتقل کئے جانے والے منافع کے 74.7 فیصد کے مساوی تھی ۔

(جاری ہے)

جبکہ صرف اگست کے دوران براہ راست 63.1 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی اور اس دوران ایف ڈی آئی کے مقابلہ میں 89.4 فیصد کے منافع جات /ڈیویڈینڈز وغیرہ کی بیرون ملک منتقلی کی گئی۔گزشتہ مالی سال میں ملک میں ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی جبکہ دوران سال ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کے منافع جات بیرون ملک منتقل کئے گئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی