کراچی ،انٹرمیڈیٹ کے مختلف گروپ کے ضمنی امتحانات کے فارم 5سے 9تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ،ناظم امتحانات

جمعہ 31 اکتوبر 2014 19:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کرا چی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ،سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2014ء میں شرکت کے خواہشمند امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز بدھ 5نومبر 2014ء سے بروز جمعہ 7 نومبر 2014ء تک 1000 روپے لیٹ فیس، مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی اور انرولمنٹ/رجسٹریشن کارڈ کے ساتھ متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ آفس میں واقع بینک برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید بتایا کہ ریگولر امیدواروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے امتحانی فارم کی تصدیق اپنے کالج پرنسپل سے کروائیں بصورت دیگر ان کے امتحانی فارم جمع نہیں کیے جائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu