بلنگ کے کمرشل طریقہ کار پر تمام ڈیسکوز کا سخت ترین آڈٹ کیا جارہا ہے کہیں بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، عابد شیر علی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 21:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی کی اووربلنگ پر وزیراعظم کی واضح ہدایت پر آڈٹ کروایا گیا، بلنگ کے کمرشل طریقہ کار پر تمام ڈیسکوز کا سخت ترین آڈٹ کیا جارہا ہے اور کہیں بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،جمعہ کو قو می اسمبلی میں وقفہ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی کی اووربلنگ پر وزیراعظم کی واضح ہدایت پر آڈٹ کروایا گیا اور ان کو کیبنٹ میں پیش کیا جائے گا اس کے بعد جو مکمل رپورٹ آئے گی وہ ایوان میں پیش کی جائے گی۔

بلنگ کے کمرشل طریقہ کار پر تمام ڈیسکوز کا سخت ترین آڈٹ کیا جارہا ہے اور کہیں بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تیز میٹر جہاں پر ہوتا ہے وہاں پر ریڈنگ لی جاتی ہے اور ہدایت کی ہے کہ ایک مہینے کے اندر اسے ٹھیک کرکے دوبارہ لگایا جائے۔ اپوزیشن لیڈر کیساتھ مل کر ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ وقفہ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر درشن نے ایوان کو بتایا کہ پی ایم اینڈ ڈی سی نجی میڈیکل کالجوں کے تعلیمی معیار کی سطح کو برقرار رکھتا ہے اور نجی کالجوں کو ہر دو سال بعد چیک کیا جاتا ہے اور جو معیار پر پورا نہیں اترتے انہیں بند کردیا جاتا ہے۔

اگر متعلقہ کالج پی ایم اینڈ ڈی سی کا معیار پورا کرتا ہوں تو اسے اپنا کام جاری رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نجی میڈیکل کالجوں کی فیسوں کے حوالے سے پی ایم اینڈ دیژ سی ہی دیکھتی ہے لیکن پی ایم اینڈ ڈی سی کی موجودہ باڈی کی قانونی حیثیت کافی عرصے سے متنازعہ ہے جس کیلئے وزارت قانون سازی کررہی ہے۔ وزارت نے نئے میڈیکل کالجوں کو تسلیم کرنے پر عارضی پابندی عائد کررکھی ہے جس میں اس وقت 31 دسمبر 2014ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی