پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے‘ ناصر رمضان گجر

ہفتہ 1 نومبر 2014 17:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) مسلم لیگ (ق) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں 9روپے سے زائد کمی کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 5سے9روپے تک کمی کی جائے ،حکومت ہر ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں اضافہ کرتی رہی ہے اب وہ تمام اضافے فی الفور واپس لیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اور عوام کو بھی فیول ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف دینے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اسی تناسب سے کمی کی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں ایک میٹنگ کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات انتہائی کم ترین سطح پر پہنچ چکی تھیں پٹرولیم مصنوعات میں اس کمی کے تناسب سے کمی نہیں کی گئی اس لیے عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کی جائے۔

(جاری ہے)

ناصر رمضان گجر نے کہا کہ حکومت کی قائم کردہ آڈٹ کمیٹی کی عبوری رپورٹ میں 3ارب 48کروڑ90لاکھ کی اضافی بلنگ کی تصدیق کے بعد وفاقی وزیربجلی اور وزیر مملکت عابد شیر علی کا عہدوں پر رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا اس لیے وفاقی وزیر اور وزیر مملک عوام کے حقوق کے تحفظ نہ کرنے کی بناء پر فوری طور پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ اووربلنگ سے سفید پوش اور غریب عوام سخت متاثر ہوئی اوراب انہیں بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے ریلیف دیا جائے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش ہے، ڈاکٹر سجاد ارشد

پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش ہے، ڈاکٹر سجاد ارشد

سعودی  عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

سعودی عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ  محمداورنگزیب ..

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ محمداورنگزیب ..

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت