ملک میں جاری بے وقت دھرنوں ، جلسوں نے ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ سیکٹر کو بحرانی اور غیر یقینی کیفیت سے دو چار کر دیا ہے،پاکستان اپیرل فورم

پیر 24 نومبر 2014 22:02

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) ملک میں جاری بے وقت دھرنوں ، جلسوں نے ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ سیکٹر کو بحرانی اور غیر یقینی کیفیت سے دو چار کر دیا ہے ۔ یہ بات پاکستان اپیرل فورم کے چےئرمین محمد جاوید بلوانی نے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے مقررہ وقت سے قبل دھرنے اور جلسے نہ صرف ہمارے دارالحکومت اسلام آباد بلکہ ملک بھر میں پھیل گئے ہیں جس سے ملکی معیشت کے ڈھانچے پرمنفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور بیرون ِملک پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں ، جلسوں سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے غیر ملکی خریداروں نے پاکستان میں اپنے دوروں کے شیڈول تبدیل کر دئیے ہیں ۔ ان دوروں کے التواء سے آرڈر بھی تاخیر اور منسوخی کا شکار ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

دھرنوں ، جلسوں میں حکومت کو معطل کرنے کے نعرے لگ رہے ہیں اور قانونی جنگ کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ، ان حالات میں غیر ملکی خرید ار پاکستان کے دورے منسوخ کرکے ہمارے حریف ممالک کا رخ کر رہے ہیں جس سے غیر ملکی برآمدات پر تباہ کن رجحان غالب آرہا ہے ۔

پاکستان پہلے ہی اپنی تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے جس کے نتیجے میں بے روز گاری اور غیر ملکی قرضوں وغیرہ میں تشویش ناک اضافہ ہو گیا ہے ۔ دھرنوں اور جلسوں سے پاکستان کمزور ہو رہا ہے (ملک نوجوانوں پر 53 فیصد انحصار کرتاہے ) ، انہوں نے کہا کہ ہمارے برآمد کنندگان موسم بہار اور خزاں کے آرڈر کے حصول میں عالمی مارکیٹوں میں مسابقت کی جنگ لڑ رہے ہیں ، انہیں حریف ممالک کے برآمد کنند گان سے سخت مقابلے کا سامنا ہے اور اگر ملک میں دھرنے اور جلسے جاری رہے تو نہ صرف غیر ملکی خرید ار موسم بہار اور خزاں کے آرڈر پاکستانی برآمد کنند گان کو دینے کے لیے دو بار سوچے گے ، بلکہ پاکستان کے برآمد کنند گان خطیر رقوم کے برآمدی آرڈر سے محروم ہو جائیں گے جو پاکستانی برآمدات کے لیے بہت بڑا نقصان ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوس ناک ہے کہ ہمارے پڑے لکھے اور مدبر سیاست دان دھرنوں اور جلسوں کے ذریعے سنجیدگی سے ملکی معیشت کو تباہ و برباد اور مفلوج کر رہے ہیں اور انہیں اس ہولناک نتائج کا احساس تک نہیں ہے ۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ سوال کیا کہ ہمارے ملک میں استحکام کب آئیگا اور کہا کہ یہی وقت ہے کہ تمام سیا سی جماعتیں اور اسٹیک ہولڈرز کومل کر ملک کی بہتری اور اقتصادی پالیسی کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ایک معیشت کے چارٹر کی طرف کام کرنا چاہیئے تاکہ ملک میں سیاسی استحکام آسکے اور آنے والے سالوں میں عوام اس سے بہترین استفادہ حاصل کرسکے۔

جاوید بلوانی نے کہا کہ وہ پُر اعتماد ہیں کہ ملک میں ہوش مندی غالب آئے گی اور حکومت ، سیا سی جماعتیں ملک میں جاری سنگین اور نقصان دے حالات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گی اور جنگی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں گی اور ملک و قوم کے وسیع مفاد میں سیاسی تعطل اور جمود کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیں گی جس سے ملک میں سیاسی استحقام پیدا ہو گا اور ملک معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..