عامر خواجہ نئے ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن مقرر ،عہدے کا چارج سنبھال لیا

منگل 25 نومبر 2014 23:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء)وزارت کیپٹل ایڈمنسٹریشن ڈویژن کے وزیر مملکت بیرسٹر عثمان ابراہیم نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا اضافی چارج ایڈیشنل سیکرٹری قیصر مجید ملک سے واپس لے کر ڈی ایم جی گروپ کے گریڈ 20 کے افسر عامر خواجہ کو نیا ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن مقرر کر دیا ہے جنہوں نے منگل کو اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ عہدہ گزشتہ چند ماہ سے خالی تھا اور وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری قیصر مجید ملک ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے فرائض بھی انجام دے رہے تھے۔ بیرسٹر عثمان ابراہیم کے وزیرمملکت بننے سے قبل ڈی جی کے عہد ے پر رفیق طاہر تعینات تھے جن پر کرپشن ‘ بدعنوا نی میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات تھے اور وزیر مملکت نے انہیں اس عہدے سے ہٹا دیا تھا ۔

رفیق طاہر کو اس عہدے پر برقرار رکھنے کیلئے وفاقی وزیر احسن اقبال‘ 2 وزرائے مملکت شیخ آفتاب اور انجینئر بلیغ الرحمن نے سفارش کی تھی تاہم ان کی سفارش کو وزیر مملکت نے رد کر دیا تھا۔ رفیق طاہر طویل عرصہ تک اس عہدے پر فائز رہے اور پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر نذر گوندل کے منظور نظر افسران میں ان کا شمار کیا جاتا تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس