پنجاب بھر میں سروسز پر سیلز ٹیکس کی وصولی کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ ، ریونیو افسران کی انسپکشن ٹیمیں تشکیل

بدھ 26 نومبر 2014 14:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) پنجاب بھر میں سروسز پر سیلز ٹیکس کی وصولی کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ ، ریونیو افسران کی انسپکشن ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، اضلاع کی سطح پرپنجاب ریونیو اتھارٹی کے تحت سروسز پر سیلز ٹیکس کی وصولی کے امور کے لئے فوکل پرسن مقرر کردئیے گے اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء کے مطابق فیصل آباد سمیت صوبہ بھر اضلاع میں یہ سیلز ٹیکس میرج ہالز‘ہوٹلز‘ریسٹوران ‘ کوریئر سروسز ‘ کیبل آپریٹرز ‘پراپرٹی ڈویلپرز اینڈ پرموٹرز و الائیڈ سروسز ‘ بیوٹی پارلرز ‘ سلمنگ کلینکس ‘ سیکورٹی ایجنسیز ‘ ٹور اپریٹرز اینڈ ٹریول ایجنٹس ‘ مینجمنٹ کنسلٹینٹس ‘ ایڈورٹائزمنٹ ہورڈنگز ‘ ایڈورٹائزمنٹ ایجنسیز ‘ فوڈ ریزاٹس اور دیگر پر لاگو ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ریونیو افسران انسپکشن کے دوران رجسٹریشن نہ کرانے والے اداروں کو پندرہ پندرہ یوم کے لئے دونوٹسزجاری کریں اور عدم تعمیل کی صورت میں لازمی رجسٹریشن یا سروسز فراہم کرنے والے ادارے کو سیل کر دیا جائے ،پنجاب ریونیو اتھارٹی کے زیراہتمام مختلف کاروباری و تجارتی اداروں کی طرف سے فراہم کردہ سروسز پر سیلز ٹیکس کی وصولی کی رفتار کو تیز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں مختلف سروسز فراہم کرنے والے ادارے فوری طورپر سیلف اسیسمنٹ سکیم کے تحت اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔

26نومبر 2014ء رجسٹریشن کرائیں‘ عدم تعمیل کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔گذشتہ روز ڈی سی او نور الامین مینگل کی زیر صدارت ایک اجلاس بھی منعقدہ ہوا جس میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ڈپٹی کمشنرز ( انفورسمنٹ ) منیر خان اور ذکاء الله نے بریفنگ کے دوران ضلع ریونیو افسران کو سروسز پر سیلز ٹیکس کے نفاذ ‘وصولی اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنے سے متعلق آگاہی فراہم کی ۔

اجلاس کے دوران ڈی سی اور نے ڈی او (سی ) شفیع الله خاں کو پنجاب ریونیو اتھارٹی کے تحت سروسز پر سیلز ٹیکس کی وصولی کے امور کے لئے فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز ‘ تحصیلداروں اور نائب تحصیلداروں سے کہا کہ وہ سیلز ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے دائرہ کار میں سروسز فراہم کرنے والے اداروں میں متعلقہ قوانین وقواعد وضوابط کے بارے میں آگاہی بھی پیدا کریں۔

انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے اس ضلع کو ماڈل بنایا جائے گا۔اس موقع پر پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ڈپٹی کمشنرزنے بتایا کہ سروسز پر سیلز ٹیکس کی ادائیگی کے لئے اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء رجسٹریشن کی جارہی ہے اور متعلقہ ادارے سیلف اسیسمنٹ کے ذریعے ہرماہ ریٹرن جمع کرائیں گے

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل