کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 160.31 پوائنٹس کے اضافہ سے 30827.45 پوائنٹس پر بند ہوا

جمعرات 18 دسمبر 2014 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 160.31 پوائنٹس کے اضافہ سے 30827.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 30700 اور 30800 پوانٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 160.31 پوائنٹس کے اضافہ سے 30827.45 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 110.80 پوائنٹس کی تیزی سے 19892.16 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 98.62 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 524.89 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 121.96 پوائنٹس کی کمی سے 16975.20 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 206.59 پوائنٹس کے اضافہ سے 17526.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 374 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 206 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 144 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 85.52 روپے کے اضافہ سے 1796.11 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح سروس انڈسٹریزلمیٹڈ کے حصص کی سودے بھی 31.14 روپے کی تیزی سے 935.27 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی نیسلے پاکستان اور فضل ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 100 روپے کی مندی سے 8400 روپے اور فضل ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بھی 41.55 روپے کی کمی سے 811.25 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار کے-الیکٹرک کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 50 لاکھ 69 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 8.92 روپے سے شروع ہو کر 8.65 روپے پر بند ہوئی۔ مجموعی طور پر 19 کروڑ 51 لاکھ 90 ہزار 130 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 97 کروڑ 48 لاکھ 20 ہزار 6 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 70 کھرب 16 ارب 8 کروڑ 58 لاکھ 52 ہزار 176 روپے سے بڑھ کر 70 کھرب 46 ارب 72 کروڑ 8 لاکھ 88 ہزار 929 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 126 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنیوں ے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 9 لاکھ 48 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن