پنجاب میں تیزی سے ہونیوالی صنعتی ترقی کا کریڈٹ پیڈمک کو جاتاہے‘ تہمینہ دولتانہ،

پیڈمک ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کی فراہمی کیلئے حکومت کی معاونت کے بغیر ازخودپیدا کردہ وسائل استعمال میں لاتی ہے

جمعہ 19 دسمبر 2014 18:26

لاہو ر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) سابق وزیر مملکت اور وہاڑی سے ممبر قومی اسمبلی محترمہ تہمینہ دولتانہ نے پنجا ب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں تیزی سے ہونے والی صنعتی ترقی کا کریڈٹ پیڈمک کو جاتا ہے۔ وہ گزشتہ روز وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہی تھیں۔

انہوں نے وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ پیڈمک ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز کی فراہمی کے لئے حکومت کی معاونت کے بغیر ازخودپیدا کردہ وسائل استعمال میں لاتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کی تکمیل سے علاقے میں غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل چیف ایگزیکٹو آفیسر پیڈمک جنرل (ر) جاوید اقبال نے محترمہ تہمینہ دولتانہ کا وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ میں استقبال کیااور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ واضح رہے کہ وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کی حکومت پنجاب سے منظوری اور دیگر فنڈز کے اجراء میں محترمہ تہمینہ دولتانہ نے خصوصی دلچسپی لی ہے تاکہ وہاڑی کے عوام کے لئے صنعتی ترقی سے روزگار یقینی بنایا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 2013میں وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کی منظوری دیتے ہوئے 277ایکڑ قطعہ اراضی کو مختص کیا تھا جہاں اب مقامی اور قریبی اضلاع کے صنعتکاروں کی دلچسپی آئے روز بڑھتی جا رہی ہے۔اپنی بریفنگ میں چیف ایگزیکٹو پیڈمک نے بتایا کہ چیئرمین پیڈمک ایس ایم تنویر کی خصوصی ہدایات پر وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ میں ترقیاتی کام کو تیز کردیا گیا ہے اور انفراسٹرکچر کی فراہمی اگلے 12سے 18ماہ میں یقینی بنادی جا ئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے ایک سال میں بہت سے پراجیکٹس مکمل ہو جائیں گے جس سے مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی یقینی ہو سکے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی