پنگریو،45 ایکڑ زرعی زمین کی ملکیت کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا

جمعہ 19 دسمبر 2014 19:09

پنگریو ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) پنگریو کے قریب دیہہ فراؤ میں45 ایکڑ زرعی زمین کی ملکیت کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے اور دونوں گروپوں مورچہ بند ہو کر ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے ہیں زبردست فائرنگ کے باعث پورے علاقے میں شدید خوف وحراس پھیل گیا ہے فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ ایک گروپ نے مخالف گروپ پر دکانوں سے لوٹ مار کر نے کا بھی الزام عائد کیا ہے تفصیلات کے مطابق دیہہ فراؤ میں45 ایکڑ زرعی اراضی کی ملکیت کے معاملے پر حاجی شمشاد راجپوت اور خان محمد عرف خانو پٹھان کے گروپوں کے درمیان تنازعہ مسلح تصادم میں تبدیل ہو گیا ہے اور زمین پر قبضہ کر نے کے لئے دونوں گروپ مورچہ بند ہو گئے ہیں اور زبردست فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اس ضمن میں حاجی شمشاد راجپوت اور ان کے بیٹے شہزاد علی راجپوت نے پنگریو کے صحافیوں کو بتایا کہ یہ زمین ان کی ملکیت ہے سارا علاقہ اس کا گواہ ہے مگر خان محمد عرف خانو پٹھان زبردستی اس پر قبضہ کرنا چاہتا ہے گزشتہ روز خان محمد گروپ نے ہماری زمین پر مسلح افراد کے ساتھ چڑھائی کی اور شدید فائرنگ کر کے پورے علاقے میں دہشت پھیلانے کے بعد زمین پر قائم ہماری دکانوں سے لوٹ مار کی گئی فائرنگ سے ہمارا ایک ہاری زخمی بھی ہوا ہے ہم نے صدر پولیس اسٹیشن پنگریو، حیات خاصخیلی پولیس پوسٹ کے انچارج کے علاوہ ایس ایس پی بدین، ڈی آئی جی حیدر آباد ، آئی جی سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ سمیت تمام اعلیٰ حکام کو خان محمد پٹھان کی جانب سے ہماری زمین پر قبضے کی کوشش، دکانوں سے لوٹ مار اور ہمیں جان سے مارنے کی کوشش کے بارے میں آگاہی دے کر اپنے تحفظ کی اپیل کی ہے مگر اب تک کسی حکام یا ادارے نے ہماری درخواستوں پر غور نہیں کیا اور خان محمد پٹھان کے خلاف کاروائی نہیں کی جس کی وجہ سے ہماری جانوں کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ خان محمد پٹھان پنگریو پولیس پر حملے سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے اور اب بھی اس کے ڈیرے پر جرائم پیشہ افراد بڑی تعداد میں مقیم ہیں جو کہ اس کے ساتھ مل کر ہماری زمین پر قبضے کی کوشش کر رہے ہیں پولیس اور دیگر ادارے اس حوالے سے باخبر ہو نے کے باوجود خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے یہ جرائم پیشہ افراد کسی بھی وقت ہمیں اور ہمارے ہاریوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچا سکتے ہیں حاجی شمشاد راجپوت اور شہزاد علی راجپوت نے اس حوالے سے نوٹس لینے اور اپنے تحفظ کی اپیل کی ہے

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی