ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں استحکام،

سونے کی فی تولہ قیمت 46ہزار 900روپے برقرار

ہفتہ 20 دسمبر 2014 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 1ڈالر کی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 1196ڈالر پر آگئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 46ہزار 900روپے اور سونے کی دس گرام قیمت 40ہزار 200روپے کی سطح پر بدستور برقراررہی جبکہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی چاندی کی فی تولہ قیمت 690روپے پر مستحکم رہی۔
؎

Browse Latest Business News in Urdu