کراچی ،صدر مملکت نے پیپر مرچنٹس کی شپنگ کمپنیز کی جانب سے وصول غیرقانونی چارجز کی شکایتوں پر ایف بی آر کی نظر ثانی درخواست مسترد کر دی

پیر 22 دسمبر 2014 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) صدر مملکت نے پیپر مرچنٹس کی جانب سے شپنگ کمپنیز کی جانب سے وصول کئے جانے والے غیرقانونی چارجز کی شکایتوں پر ایف بی آر کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے شپنگ کمپنیز کے غیرقانونی چارجز کے خلا ف ٹیکس محتسب کا فیصلہ برقرار رکھا ہے اس فیصلے سے ملک میں درآمدی و برآمدی لاگت کو قابو کرنے میں مدد ملے گی اور شپنگ کمپنیز کی جانب سے وصول کئے جانے والے اربوں روپے سالانہ کی بچت ہوگی جو وہ پاکستانی تاجروں سے بٹورنے کے بعد بیرون ملک منتقل کر دیتے تھے ۔

آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین نے سیکریٹری ریونیوڈویثرن،ایف بی آر کی جانب سے وفاقی ٹیکس محتسب کے حکم 28، جنوری 2013 اور 12، جنوری 2010 کے خلاف ٹیکس محتسب آرڈیننس 2000 کی دفعہ 32 کے تحت نظرثانی کی اپیلیں مسترد کردی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فیصلے پیپر مرچنٹس کی جانب سے شپنگ کمپنیز کے غیرقانونی ، دہرے اور اضافی چارچز کی وصولی کے خلاف دائر شکایتوں پر جاری کئے گئے تھے۔

آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے ایڈوائزر برائے شپنگ امور مرحوم نور محمد نے پیپر مرچنٹس کی جانب سے وفاقی ٹیکس محتسب کو 2007 میں شپنگ کمپنیز کی جانب سے وصول کئے جانے والے غیرقانونی چارجز کے خلاف شکایتیں درج کرائی تھیں اور کلکٹر کسٹم پر یونیٹیو کو فریق بنایا تھاجوکہ ان شپنگ ایجنٹس کو لائسنس جاری کرنے کا اختیار رکھتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے جس پروفاقی محتسب نے23.01.2008 کوایک حکم کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی تھی وہ اس سلسلے میں قانون سازی کرے۔

چارجز کو مناسب بنائے اورجہاں ضرورت ہے قانون میں ترامیم کے لئے سفارشات ارسال کرے تاہم ایف بی آر اس پر مکمل عملدرآمد کرنے میں ناکام رہا اس سے ملتی جلتی شکایتیں مکمل ثبوت کے ساتھ 2009 میں دوبارہ داخل کی گئیں جس پر معزز وفاقی محتسب نے 12 ، جنوری 2010 کوپیپر مرچنٹس کے حق میں اپنا حکم جاری کیا،ان دونوں فیصلوں کیخلاف سیکریٹری ریونیو ڈویثرن حکومت پاکستان نے وفاقی محتسب کو 4 ،مئی 2010 کو نظرثانی کی درخواستیں داخل کیں جسے وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر شعیب سڈل نے 28 ، جنوری 2013 کو مسترد کردیااوراپنے دونوں احکامات پر عملدرآمد کا حکم جاری کیا تاکہ متاثرہ فریقوں کی داد رسی ہوسکے اور زائد دہرے اور غیرقانونی چارجز کی وصول کوروکاجاسکے جس کے لئے قواعد کی تیاری بحیثیت لائسنس جاری کرنے کے اختیار رکھنے والی ایجنسی کے کسٹم پریونیٹو کی ذمہ داری ہے۔

وفاقی محتسب کے اس فیصلے کے خلاف سیکریٹری ریونیو ڈویثرن نے 25 ، فروری 2013 کو صدر مملکت کو وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف اپنا موقف پیش کیا جسے صدر مملکت کی جانب سے 22،اکتوبر 2014 کو مسترد کردیا گیا۔فیصلے پر عملدرآمد کے جائزہ کے لئے وفاقی محتسب سیکریٹریٹ میں فریقین کا اجلاس 10 ،دسمبر 2014کومنعقد ہوا کیا جس میں ور کلکٹر کسٹم پریونیٹیو نے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں جاری سفارشات پر عملدرآمد کردیں گے۔ واضح رہے آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مشیر برائے شپنگ امور نور محمد (مرحوم) 1999 سے ان چارجز کے خلاف مقامی عدالتوں اور شپنگ کمپنیز سے جدوجہد کررہے تھے جس کا ثمر اب حتمی احکامات کی شکل میں ملا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب