ٹیوٹا اداروں میں14شارٹ کورسز15جنوری سے شروع ہونگے‘عرفان قیصر شیخ،

انڈسٹری کی مشاورت سے 154منتخب ٹیوٹا اداروں میں متعارف کروائے جارہے ہیں‘چیئر پرسن ٹیوٹا

پیر 22 دسمبر 2014 23:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ( ٹیوٹا ) 3 اور 6 ماہ دورانیہ کے 14کورسز 15جنوری 2015 متعارف کرارہی ہے۔ یہ کورسز انڈسٹری کی مشاورت سے صوبہ بھر کے 159منتخب ٹیوٹا اداروں میں شروع کئے جارہے ہیں۔ ان میں لڑکوں کیلئے چھ ،خواتین کیلئے چار جبکہ لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے چارکورسزمتعارف کروائے جا رہے ہیں جس سے ایک سال کے دوران 23000نوجوان ہنر مند بنیں گے۔

جدید کورسز میں ٹریننگ حاصل کرنے والوں نوجوانوں کو انڈسٹری میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرلئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں شارٹ کورسز متعارف کروانے کیلئے جائزہ کار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی اور دیگر افسران موجود تھے۔

عرفان قیصر شیخ نے کہاکہ ا س حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ پاکستان کا مستقبل فنی تعلیم سے جڑا ہو اہے اور فنی تعلیم کے فروغ سے ہی ملکی معاشی ترقی ممکن ہے۔صوبہ بھر میں فنی تعلیم کافروغ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور انکی ہدایات کی روشنی میں اقدامات کئے جا رہے ہیں۔چیئرپرسن ٹیوٹا نے کہا کہ مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید کورسز کو متعارف کروارہے ہیں۔

ٹیوٹا کو متحرک ادارہ بناکرہنر مند افرادی قوت کی قومی ترقی میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جار ہے ہیں۔ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے دیہی اور شہری علاقوں میں پیشہ ورانہ تربیت کی سہولیات میں اضافہ جائے گا تاکہ ملک میں غربت اور بیروزگاری کے مسائل کو حل کرنے میں ٹیوٹا اپنا کردار ادا کرے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ