سام سنگ پاکستان نے گیلکسی ایس6 اور ایس6 ایج اسمارٹ فون متعارف کرادیئے

ہفتہ 18 اپریل 2015 18:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈنے پاکستانی صارفین کیلئے اپنے جدیدترین اسمارٹ فونزگیلکسیS6 اورS6 EDGEمتعارف کرادیئے ہیں ۔یہ دونوں ڈیوائسزعالمی مارکیٹ میں فروخت اور مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرچکے ہیں اور پاکستان میں ٹیکنالوجی کے دلدادہ افراد بڑی شدت سے اس کا مارکیٹ میں پہنچنے کا انتظارکررہے تھے ۔

سام سنگ پاکستان کے زیراہتمام گزشتہ روز دونوں شاہکار مصنوعات کی تعارفی تقریب یہاں منعقد ہوئی جس میں فلم ، ٹی وی ، شوبزکی مشہور شخصیات ،سرکردہ کاروباری اورسماجی افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔جنھیں اس موقع پران دلکش مصنوعات کواستعمال کرنے کا تجربہ بھی کرایا گیا۔ پاکستان اور افغانستان کیلئے سام سنگ موبائل ڈویژن کے سربراہ فرید اللہ جان نے کہا کہ ہمارے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات سام سنگ کی بنیادی توجہ کا مرکز ہیں۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ ان نئی مصنوعات کیلئے بڑی تعداد میں پری آرڈرز موصول ہوئی ہیں ۔دونوں سمارٹ فونز میں طاقتور ایپلی کیشنزکے حقیقی لامتنائی سلسلے اورکنکٹیوٹی آپشنزکے فیچرز، صارفین کی سماجی اور پیشہ ورانہ زندگی کو تبدیل کرنے کا وعدہ کرتے ہیں اوریہ انتہائی تیز رفتار اور آسان ،کثیرالمقاصد تفریح اور معلومات اور بے مثال کیمرے کی خصوصیات فراہم کرتے ہیں۔

S6 اور S6 EDGE کی فیوچرسٹک پرفارمنس دنیا کی پہلی 14nm ٹیکنالوجی کے ساتھ 64 بٹ پروسیسر ہے جو اس کو 20 فیصد تیز اور 35 فیصد زیادہ موثر بناتا ہے۔یہ OctaCore ایپلی کیشنز پروسیسر (2.1GHz کواڈ، 1.5GHz کواڈ اور اینڈرائیڈ 5.0 Lollipop OS ) پرچلتا ہے جبکہ اس کی ریم 3GB اورانٹرنل میموری +32GB ہے ۔سمارٹ فونزکا متحرک 5.1 انچ Quad HD 577ppi، سپر AMOLED ڈسپلے، اب تک کی سب سے زیادہ پکسل کثافت فراہم کرتا ہے۔

Galaxy S6 EDGE کی منفرد خم دارڈول ایج سکرین کثرت سے استعمال کئے جانیوالے ایپلی کیشنز، الرٹس اورفنکشنلٹی تک انگوٹھے کی معمولی جنبش سے تیزترین رسائی فراہم کرتے ہیں ۔صارفین ویڈیو زدیکھتے وقت بھی ’ایج سکرین ‘ پر براہ راست نوٹیفیکیشنزحاصل کر سکتے ہیں۔Galaxy S6 شیشے اور دھات کے ایک کامل مجموعہ کے ساتھ نقصان مزاحم کارننگ گوریلا گلاس4 اورایک خصوصی دھات سے تیارکیا گیا ہے جواس کو کسی بھی دوسرے اسمارٹ فون کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ مضبوط بناتا ہے ۔

یہ 16MP, OISریئر اور5MPفرنٹ کیمرہ سے لیس ہے جو f1.9 لینز اور HDR کے ساتھ 60 فیصد زیادہ روشن اور واضح تصویرکشی کرتا ہے۔سام سنگ نے ان آلات میں 2550 mAh بیٹریزکی سپرچارجنگ ، بلٹ ان وائرلیس چارجنگ فیچر کے ذریعے ایک بڑی پیش رفت حاصل کی ہے جو محض 10 منٹ کی چارجنگ فون کو 4 گھنٹے تک استعمال کرنے کے قابل بناتا ہے۔گیلکسی S6 & S6 ایج 4G/LTE اب M&P / GT کی ڈسٹریبوشن میں پورے پاکستان میں آفیشل وارنٹی میں دستیاب ہے ۔یہ آفیشل ڈیوائسز اپنی نوعیت کے حادثاتی کوریج پلس پروگرام کے ساتھ آتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..