بھارتی سویا بین، سویا آئل اور چینی کی قیمتوں میں اضافے، گندم کی قیمت میں کمی کا رجحان

اتوار 2 اگست 2015 17:33

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اگست۔2015ء) بھارتی سویا بین، سویا آئل ، چینی اور مکئی کی قیمتوں میں اضافے جبکہ گندم کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل کموڈیٹی اینڈ ڈیریویٹو ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران سویا بین کے اگست میں ترسیل کیلئے اہم معاہدے 0.46فیصد کے اضافے سے 3292 بھارتی روپے فی 100 کلوگرام میں طے پائے جبکہ سویا آئل کے اگست کیلئے معاہدے 0.61 فیصد کی بہتری سے 574 روپے فی 10 کلوگرام میں ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق چینی اور مکئی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا اور چینی کے اکتوبر میں ترسیل کیلئے سودے 1.32 فیصد اضافہ سے 2231 روپے فی 100 کلوگرام جبکہ مکئی کے اگست میں ترسیل کے معاہدے 0.40 فیصد کی بہتری سے 1260 روپے فی کلوگرام میں ہوئے تاہم گندم کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا اور گندم کے اگست میں ترسیل کے معاہدے 0.20 فیصد کی کمی سے 1522 روپے فی 100 کلوگرام میں طے پائے۔

Browse Latest Business News in Urdu