کراچی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے شدید کاروباری اتار چڑھاؤ کے زد میں رہی

ہفتہ 29 اگست 2015 16:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے شدید کاروباری اتار چڑھاؤ کے زد میں رہی اور کاروباری ہفتہ کے اختتام پر محدودپیمانے پر مندی دیکھنے میں آئی۔کے ایس ای 100انڈیکس 5کاروباری دنوں کے دوران 34500پوائنٹس کی سطح سے گھٹ کر34400پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ پیر تا جمعہ کے دوران اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے سے 5ارب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم اسٹاک مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 74کھرب روپے کی سطح پر برقرار رہا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کا آغاز مایوس کن ہواایشیائی مارکیٹ کی منفی صورتحال اورچینی حکومت کی جانب سے اپنی کرنسی ڈی ویلیو کئے جانے کے بعد کرنسی کی ممکنہ جنگ کے آغازنے کراچی اسٹاک مارکیٹ کا بھٹہ بیٹھا دیا جبکہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی ،غیر ملکی سرمایہ کے انخلاء اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کی صورتحال کے سبب کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کراچی اسٹاک مارکیٹ کریش ہو گئی، شدیدمندی کے بعد 100 انڈیکس 1400 پوائنٹس کمی کیساتھ 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا اور سرمایہ کاروں کے 269ارب سے زائد روپے ڈوب گئے ۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاروں اور حکومتی مالیاتی اداروں کی جانب سے توانائی ،بینکنگ،فرٹیلائزر اور پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس نے700 پوائنٹس کو ریکور کیا اور 33ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہوگئی پاکستان کی تینوں اسٹاک مارکیٹس کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کو ملا کر پاکستان ا سٹاک مارکیٹ کے قیام پر اتفاق ،بین الاقوامی مارکیٹس سمیت چینی کرنسی میں استحکام کے پیش نظر3کاروباری دنوں میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا۔

گزشتہ پیر کاجمعہ ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 34519.77پوائنٹس کی بلند سطح پربھی ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسی مدت کے دوران انڈیکس32883.02پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پیر تاجمعہ کے ایس ای 100انڈیکس میں72.30پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس34519.77پوائنٹس سے کم ہوکر34447.47پوائنٹس پر آگیا

اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس132.50پوائنٹس کی کمی سے 20975.69پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس24128.62پوائنٹس سے گھٹ کر 24100پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 5ارب 7کروڑ35لاکھ14ہزار519روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ74کھرب 64ارب63کروڑ16لاکھ99ہزار479روپے سے کم ہوکر74کھرب59ارب55کروڑ81لاکھ84ہزار960 روپے پر آگیا ۔گزشتہ ہفتہ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ39کروڑ54لاکھ حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو19ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین22کروڑ32لاکھ49ہزار حصص رہا اور اس دن ٹریڈنگ ویلیو10ارب روپے تک محدود دیکھا گیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ مجموعی طور پر1911کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے974کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،974میں کمی اور63کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک ،لوٹے کیمیکل،پی ٹی سی ایل،بینک آف پنجاب،جہانگیر صدیقی کمپنی،پاک الیکٹرون،ٹی آر جی پاک،دیوان سیمنٹ اورپیس پاک سرفہرست رہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند