کراچی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے شدید کاروباری اتار چڑھا کے زد میں رہی

ہفتہ 29 اگست 2015 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے شدید کاروباری اتار چڑھا کے زد میں رہی اور کاروباری ہفتہ کے اختتام پر محدودپیمانے پر مندی دیکھنے میں آئی۔کے ایس ای 100انڈیکس 5کاروباری دنوں کے دوران 34500پوائنٹس کی سطح سے گھٹ کر34400پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ پیر تا جمعہ کے دوران اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے سے 5ارب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم اسٹاک مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 74کھرب روپے کی سطح پر برقرار رہا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کا آغاز مایوس کن ہواایشیائی مارکیٹ کی منفی صورتحال اورچینی حکومت کی جانب سے اپنی کرنسی ڈی ویلیو کئے جانے کے بعد کرنسی کی ممکنہ جنگ کے آغازنے کراچی اسٹاک مارکیٹ کا بھٹہ بیٹھا دیا جبکہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی ،غیر ملکی سرمایہ کے انخلا اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کی صورتحال کے سبب کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کراچی اسٹاک مارکیٹ کریش ہو گئی، شدیدمندی کے بعد 100 انڈیکس 1400 پوائنٹس کمی کیساتھ 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا اور سرمایہ کاروں کے 269ارب سے زائد روپے ڈوب گئے ۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاروں اور حکومتی مالیاتی اداروں کی جانب سے توانائی ،بینکنگ،فرٹیلائزر اور پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس نے700 پوائنٹس کو ریکور کیا اور 33ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہوگئی پاکستان کی تینوں اسٹاک مارکیٹس کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کو ملا کر پاکستان ا سٹاک مارکیٹ کے قیام پر اتفاق ،بین الاقوامی مارکیٹس سمیت چینی کرنسی میں استحکام کے پیش نظر3کاروباری دنوں میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا۔

گزشتہ پیر کاجمعہ ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 34519.77پوائنٹس کی بلند سطح پربھی ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسی مدت کے دوران انڈیکس32883.02پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پیر تاجمعہ کے ایس ای 100انڈیکس میں72.30پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس34519.77پوائنٹس سے کم ہوکر34447.47پوائنٹس پر آگیا اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس132.50پوائنٹس کی کمی سے 20975.69پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس24128.62پوائنٹس سے گھٹ کر 24100پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 5ارب 7کروڑ35لاکھ14ہزار519روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ74کھرب 64ارب63کروڑ16لاکھ99ہزار479روپے سے کم ہوکر74کھرب59ارب55کروڑ81لاکھ84ہزار960 روپے پر آگیا ۔گزشتہ ہفتہ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ39کروڑ54لاکھ حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو19ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین22کروڑ32لاکھ49ہزار حصص رہا اور اس دن ٹریڈنگ ویلیو10ارب روپے تک محدود دیکھا گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..