آل پاکستان مشترکہ آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن اور کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور سیکریٹری پیٹرولیم سے مذاکرات کامیاب

تحریری یقین دہانی پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان‘ حکومت کی جانب سے دسمبر تک آئل ٹینکرز پر نافذ کردہ سیلز ٹیکس اور موٹر وہیکل ٹیکس معطل

منگل 1 ستمبر 2015 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) آل پاکستان مشترکہ آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن اور کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور سیکریٹری پیٹرولیم سے مذاکرات کامیاب‘ تحریری یقین دہانی پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان‘ حکومت کی جانب سے دسمبر تک آئل ٹینکرز پر نافذ کردہ سیلز ٹیکس اور موٹر وہیکل ٹیکس معطل‘ مسائل کے حل کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مشترکہ آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن اور کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے سیلز ٹیکس اور موٹر وہیکل ٹیکس کے نفاذ کیخلاف پیر کو ملک گیر ہڑتال کردی گئی تھی جس کے باعث پاکستان بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی شدید قلت پیدا ہوگئی جس کا وزیر اعظم میاں نواز شریف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد حاقان عباسی کو ٹرانسپورٹروں سے مذاکرات کی ہدایت کی گئی جس پر گزشتہ روز وفاقی وزیر پیٹرولیم اور وفاقی سیکریٹری پٹرولیم نے آل پاکستان مشترکہ آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اقبال جہانگیری اور کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر سلیمان ترین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا ٹرانسپورٹروں نے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ کردیا جس پر وفاقی وزیر پٹرولیم نے آئل ٹینکرز پر عائد کردہ سیلز ٹیکس‘ موٹر وہیکل ٹیکس کو دسمبر تک معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے سیکریٹری پٹرولیم پر مشتمل چار رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی اور تحریری طور پر ایسوسی ایشن کو آگاہ کردیا جس پر آئل ٹینکرز اور کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر کو پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی شروع کردی اقبال جہانگیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئل ٹینکرز مالکان اور کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے مجبور ہوکر احتجاج کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ حکومت کی جانب سے ٹیکسوں میں اضافہ سے آئل ٹینکرز مالکان کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوگئے تھے انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر دو ماہ میں مسائل حﷲ نہ کئے گئے تو ہمارے پاس پھر سے غیر معینہ مدت تک احتجاج کا حق محفوظ ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی