خواتین تاجروں کو متحد کرنے اور انکے مسائل حل کرانے کیلئے مشترکہ جدوجہد کیلئے پرعزم ہیں ، کراچی ویمن چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹری کی نو منتخب صدر عشرت فاروقی

پیر 26 ستمبر 2016 20:09

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) کراچی ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ڈسٹرکٹ ایسٹ) کی منتخب صدر عشرت فاروقی نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواتین تاجروں کو متحد کرنے اور انکے مسائل حل کرانے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے کا عزم کیا ہے، انہوں نے بتایا انکا یہ وژن ہے کہ وہ خواتین کو ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ انکے تعلقات کو بہتر بنائیں، ویمن چیمبر کی ممبران کے ساتھ کمیونیکیشن کو موثر بنائیں گے اور انہیں انٹرنیشنل مارکیٹ کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہاراپنی نومنتخب سینئر نائب صدرشبانہ آصف اورنائب صدر افروز شاہد کے ہمراہ ویمن چیمبر کے فرائض سنبھالنے کے بعد ممبران سے خطاب کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

مقامی ہوٹل میں ہونے والے ویمن چیمبر آف کامرس کے جنرل باڈی اجلاس میں سارک ویمن چیمبر آف کامرس کی وائس چیئرپرسن اور ویمن چیمبر ایسٹ اور ساؤتھ کی سرپرست اعلیٰ اعلیٰ حنا منصب خان ،کراچی ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ڈسٹرکٹ ساؤتھ)کی صدر فریدہ قریشی ،لالہ رخ، خالدہ خان،یمنیٰ خان،ویمن چیمبر کی سیکریٹری جنرل سیما شہباز سمیت بہت بڑی تعداد میں خواتین ممبران شریک تھیں۔

اس موقع پر 3 رکنی الیکشن کمیشن نے ویمن چیمبر کے 16ستمبرکو ہونیو الے انتخابی نتائج میں کامیاب خواتین اراکین کے ناموں کا اعلان کیا۔ویمن چیمبر کی صدر عشرت فاروقی نے کہا کہ ویمن انٹرپرینورز کوفنانشل اور بینکنگ میٹرز کے بارے میں بھی بتایا جائے گا اور ہم ووکیشنل،لینگویج، ٹیکنالوجی سمیت دیگر سیکٹرزکے حوالے سے ہیلپ ڈیسک قائم کریں گے جبکہ ممبران کیلئے میڈیکل انشورنس بھی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ یوتھ اور سینئر سٹیزنزکے ونگزقائم کرکے انکے لئے پروگرامز کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ویمن چیمبر میں12اسٹینڈنگ کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جن میں لاء اینڈ آرڈر،کسٹمز،یوٹیلیٹی،ہیلتھ کیئر اورہائیجین،میڈیا،فیئراینڈ ایگزیبیشن، بینکنگ، ہیومن رائٹس،اسکل ڈیولپمنٹ،اینٹی کرپشن،ڈیولپمنٹ افیئرز شامل ہیں،ہم نہیں چاہتے کہ خواتین خاموش رہ کر گھروں میں بیٹھیں بلکہ انہیں اپنے ہنر کو ملکی استحکام کیلئے استعمال کرنا چاہیئے۔

سارک ویمن چیمبر آف کامرس کی وائس چیئرپرسن اور کراچی ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ڈسٹرکٹ ایسٹ)کی سرپرست اعلیٰ حنا منصب خان نے اس موقع پر کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارت ہونی چاہیئے لیکن دونوں ممالک میں سیاسی تنازعات کا حل ضروری ہے،بھارت دھمکیاں دینے کے بجائے تمام مسائل ایک میز پر بیٹھ کرمذاکرات کے ذریعہ حل کرے،ہم سارک ویمن چیمبر کے ذریعہ ویمن انٹرپرینورز کو ایکسپورٹ کے حوالے سے ٹریننگ دے رہے ہیں مگر اس سلسلے میں بھارت کی جانب سے تعاون نہ ہونے کے برابر ہے،سارک ممالک کی خواتین تاجروں کو متحد کرنے کیلئے رکن قومی اسمبلی اور سارک ویمن چیمبر کی چیئرپرسن شائستہ پرویز ملک نے بے حد کام کیا ہے اور یہی اعتماد ہم کراچی ویمن چیمبر کی ممبران کو بھی فراہم کریں گیانہوں نے کہا کہ انٹرپرینورز کا زیادہ تر تعلق بھارتی تجارت سے ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ تنازعات کا حل سر جھکا کر نہیں بلکہ سراٹھا کر نا چاہیئے،جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اور بھارت کی جانب سے اگر جنگ چھیڑی گئی تو یہ اس کے لئے شدید نقصان دہ ثابت ہوگی۔

حنا منصب نے مزید کہا کہ کراچی ویمن چیمبر(ایسٹ) کی جنرل باڈی رکوانے کیلئے تین یا چار خواتین نے بہت کوششیں کیں،ہم پر ڈی سی اور کمشنر کے ذریعہ پریشر ڈلوایا گیا لیکن اگر انکے پاس کمشنر کا پاور ہے تو ہمارے پاس بھی اللہ کی طاقت ہے ، ہم قانون کے دائرے میں رہ کر کام کررہے ہیں اور ہمارے پاس خواتین ووٹرز کی پاور بھی ہے۔ اس موقع پر نجی ٹی وی کی سربراہ سلطانہ صدیقی نے کہا کہ جہاں جہاں خواتین کام کرر ہی ہیں وہ انکا ساتھ دیتی رہیں گی ،عورتیں پیدائشی انٹرپرینورز ہوتی ہیں اور وہ جو بھی سوچتی ہیں ان میں کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی صلاحیت ہوتی ہے اورویسے بھی10افراد کا کام اکیلے ایک عورت سنبھالتی ہے،لہٰذا جو بھی لڑکیاں کام کرنا چاہیں وہ ویمن چیمبر کا پلیٹ فارم استعمال کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی