ورلڈ بینک کی مددسے 1بلین ڈالر کے منصوبوں پر بھی کام کر رہے ہیں ٬یہ منصوبے کراچی کے لئے ہیں ٬وزیراعلیٰ سندھ

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:54

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ ہم کراچی میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیںاور ورلڈ بینک کی مددسے 1بلین ڈالر کے منصوبوں پر بھی کام کر رہے ہیں ٬یہ منصوبے کراچی کے لئے ہیں ٬اس سلسلے میں گذشتہ روزترقیاتی کاموں سے متعلق اجلاس بھی طلب کیا تھا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق انہوںنے کہاکہ بلوچستان میںپولیس ٹریننگ سینٹر میں اہلکاروں کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ۔

انہوںنے کہاکہ دہشت گرد چاہتے ہیں کہ ہماری تعلیم تباہ ہو جائے لیکن ہم ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ہم دہشت گردوں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں ٬ اصل جہاد یہ ہی ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ میں کوئٹہ کے شہید اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ میں صوبے میں تعلیمی کے شعبے میں ایمرجنسی نافذ کر چکا ہوں اور میں صوبے میں تعلیمی خامیوں سے بخوبی واقف ہوں اس لئے ہم نے ایجوکیشن کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے ۔

انہوںنے مزید کہاکہ پبلک سیکٹر کے ایجوکیشن کے شعبے میں بیورو کریسی بڑی تعداد میں موجود ہے لیکن پھر بھی تعلیمی شعبے میں اچھی خدمت نہیں ہو سکی ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نارتھ کراچی کی سڑکوں کو تعمیرو مرمت کرنے کا بھی اعلان کیا ۔انہوںنے مز ید کہاکہ اقراء یونیورسٹی تعلیم کے شعبے میں اچھا کام کر رہی ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ میں نے چند روز قبل دمبہ گوٹھ میں قائم اسکول کا دورہ کیا تھا اور چھوٹے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگا تھا جن کو دیکھ کر مجھے اپنا بچپن اور پرائمری تعلیم یاد آگئی تھی ۔سید مراد علی شاہ نے کہاکہ حکومت تعلیمی شعبے کو بہتر بنانے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے اور بچوں کو بہترین تعلیمی معیار سے آراستہ کریں گے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی