ہواوے اور جنوبی افریقی کمپنیوں میں معاہدہ

ہواوے موسیقی گیمز اور ویڈیوز سمیت ڈیجیٹل خدمات فراہم کریگی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 15:04

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) چین کی معروف ٹیلی کام کمپنی ہواوے نے جنوبی افریقہ کی عالمی اور مقامی موسیقی سے متعلق آلات فروخت کرنیوالے اداروں کے ساتھ تعاون کے ایک معاہدے پردستخط کئے ہیں ٬ معاہدے کا مقصد افریقی موسیقی کو ڈیجیٹل ذرائع سے فروغ دینا ہے ٬ اس سلسلے میں ہواوے جنوبی افریقہ شراکت داری کانفرنس جوہانسبرگ میں منعقد ہوئی جس میں ہواوے نے مقامی اور بین الاقوامی موسیقی کا کاروبار کرنیوالے اداروں کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے ٬ افریقہ نے ڈیجیٹل خدمات جن میں موسیقی گیمز اور ویڈیوز شامل ہیں کی زبردست طلب ظاہر کی تھی ۔

(جاری ہے)

ہواوے کے تجزیہ نگاروں کے مطابق گذشتہ پانچ سال کے دوران افریقہ میں اس شعبے میں ہر سال چالیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے تاہم ڈیجیٹل کی مقامی مصنوعات طلب پوری نہیں کر سکتی تھیں ٬ اس لئے طلب اور رسد میں بڑا فرق موجود تھا ٬ اب اس فرق کو ہواوے پورا کرنے کی کوشش کرے گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu