مطلع صاف ہے واشنگٹن
9.3°C
شہر تبدیل کریں | موسم کی پیشن گوئی
 
شر بت منقہ


اشیاء:
منقہ آدھا کلو
پانی تین کلو
چینی تین کلو
لونگ سونٹھ زعفران ہر ایک دو ماشہ
روح کیوڑہ تھوڑا سا
ترکیب:
آدھا کلو منقہ لیں اور اس کے اندر سے بیج نکال دئیے جائیں ۔ اس کے بعد تین کلو گرام پانی ڈال کر آگ پر رکھ دیں اورجب تھوڑا سا پانی خشک ہو جائے یعنی تیسرا حصہ پانی خشک ہو جائے تو اتار لیں ۔ اور ٹھنڈا ہونے پر ہاتھوں کی مدد سے چینی ڈال کر شر بت تیار کر لیا جائے جب شر بت تیار کر لیا جائے۔ جب شربت کو پیلا ابال آجائے تو اس میں لونگ، سونٹھ اور زعفران ہر ایک دو ماشہ شامل کر لیا جائے۔ جب شربت کا قوام تیار ہو جائے تو آگ پر سے اتار کرر کھ لیں اور ٹھنڈا ہونے پر تھوڑا سا روح کیوڑہ شامل کر دیا جائے۔ بچوں کو ایک چمچ صبح دو پہر شام اور بڑوں کو دو سے تین تو لے صبح شام کھانے سے قبل پلا یا جائے۔ یہ شر بت لاغر بچوں کو موٹا کر تا ہے۔خون کو صا ف کر تا ہے اور جلد کی رنگت کو نکھار تا ہے۔ قوت باہ اور تام بدن کو قوت عطا کر تا ہے۔ بدن کے رنگ کو سرخ وسفید کر تا ہے۔ دل اور دماغ کے لئے بے حد فائدہ مند ہے۔
     
مرکزی صفحہ آگے
 

 

Learn to cook with these online cooking recipes, classes and lessons or improve your cooking with expert guides, techniques and tips. Available online free of charge, become a home chef with our huge database of recipes, loose weight cooking home. Cooking Links & sitemap