کدو کا حلوہ
اشیاء:
کدو ایک کلو
دودھ ایک پاؤ
کھوا ایک پاؤ
چینی ایک پیالی
الائچی 8عدد
گھی پون پیالی
بادام 10عدد
روح کیوڑہ حسب ضرورت
ترکیب:
کدو کو چھیل کر کدو کش کر لیں اور ایک دفعہ ابال لیں۔ کدوکا پانی نکال دیں۔ گھی گرم کر کے الائچی کڑ کڑائیں اور کدو ڈال کر بھون لیں۔ جب کدو گھی چھوڑ دے تو اس میں چینی اور دودھ ڈال دیں۔ دودھ خشک ہو جائے تو کھواڈالیں اور کچھ دیر بھون لیں۔ بادام ڈالیں اور آنچ بند کر کے روح کیوڑہ ڈالیں۔