چوکور چلی موس
اشیاء:
وائٹ چاکلیٹ 300گرام
انڈے کی زردی 3عدد
چینی 3کھانے کے چمچے
فریش کریم 2کپ
براؤن چاکلیٹ سوس سجاوٹ کے لئے
ترکیب:
ڈبل بوائلر میں چاکلیٹ پگھلا لیں۔ انڈوں کی زردی میں چینی اور کریم ڈال کر میش سے اچھی طرح مکس کر یں۔ اس کے بعد اس میں پگھلائی ہوئی چاکلیٹ ڈالیں اور مسلسل اس کو مشین سے اچھی طرح مکس کرتے رہیں جب اچھی طرح سے تمام چیزیں یکجان ہو جائیں تو اس کو کسی خوبصورت سی ڈش میں ڈالیں اور فریزر میں 30-40 منٹ کے لئے رکھ دیں جب یہ سیٹ ہو جائے تو اس کو چاکلیٹ سوس سے گارنش کر کے سرو کر یں۔