فرائیڈ ڈرم اسٹک
اشیاء:
چکن ڈرم اسٹکس 6عدد
میدہ کپ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچہ
انڈا ایک عدد
نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
مسٹرڈ پاؤڈر چائے کا چمچہ
تیل تلنے کے لئے
ترکیب:
ڈرم اسٹکس کو دھو کر خشک کر لیں اب اسے تھوڑے سے گرم تیل میں فرائی کر لیں۔ اس کے بعد نکال کر کچن پیپر سے چکنائی جذب کر لیں۔ ایک پیالے میں میدہ، کارن فلور، نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر اور مسٹرڈ پاؤڈر مکس کر یں۔ اب اس میں انڈا اور تھوڑا پانی ڈال کر مکس کر یں۔ فرائی کی ہوئی ڈرم اسٹکس کو اس بٹیر سے کوٹ کر کے پہلے سے گرم تیل میں ڈال کر درمیانی آنچ پر کرسپی گولڈن ہونے تک فرائی کر یں۔ فرائیڈ ڈرم اسٹکس تیار ہیں سرونگ ڈش میں نکال کر فرنچ فرائی کے ساتھ سرو کر یں۔