پھول گوبھی گوشت
اشیاء:
گوبھی 1کلو
گوشت کلو
نمک، لال مرچ حسب پسند
ہلدی 1/3چائے کا چمچ
دھنیا دو کھانے کے چمچ
گھی ایک کپ
پیاز تین عدد
دہی 1/3 کپ
ہرا دھنیا کٹا ہوا تھوڑا سا
ادرک باریک کٹا ہوا ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
گوبھی دھو کر پھول الگ کاٹ لیں۔ نرم ڈنٹھل بھی کاٹ لیں۔پیاز کاٹ کر گھی میں سرخ کر لیں۔ گوشت بھون کر تمام مصالحہ سوائے ہرے دھنیا کے ڈال کر تھوڑا پانی ڈالیں۔ اور خوب بھون کر گوشت کو ادھ گلا کر لیں۔ پھر سبز ڈنٹھل ڈال کر نرم ہونے دیں۔ ذرا نرم پڑ جائیں۔ تو پھول ڈال کر چمچ چلائیں۔ بقدر ضرورت پانی ڈال کر تمام چیزیں گلنے دیں۔ ہرا دھنیا ڈال کر ڈھک دیں۔دو منٹ بعد نکالیں۔