آلو کا پین کیک
اشیاء:
آلو ایک کلو
میدہ ایک کپ
گھی 3کپ
دودھ ایک کلو
چینی تین کپ
ترکیب:
دودھ میں چینی بھگو دیں۔ خوب اچھی طرح حل ہو جائے۔ آلو ابال کر چھیل لیں۔ پیسے بغیر ہاتھوں سے مل کر بھرتہ بنا لیں۔ پھر میدہ خوب اچھی طرح ملا کر دودھ کے ساتھ پھینٹیں۔ دس منٹ پڑا رہنے دیں۔ پھر فرائی پین میں گھی گرم کر کے چمچ سے کباب کے سائز کا ڈالیں۔ دیر تک تلیں۔