بریڈ مائیو نیز
اجزاء:
تازہ دہی 3/4کپ
بریڈ سلائس (ڈبل روٹی کے ٹکڑے) دو عدد
نمک چائے کا چمچ
چینی چٹکی بھر
رائی چائے کا چمچ
کالی مرچ(پسی ہوئی) چائے کا چمچ
خالص آئل دو چائے کے چمچ
ترکیب:
دہی کو ململ کے کپڑے میں باندھ کر آہستہ آہستہ دبائیں تاکہ دودھ کا پانی نکل جائے۔ بریڈ سلائسز کے کنارے الگ کر دیں ۔ بریڈ کو چور ا چورا کر کے دہی میں ڈبو دیں ۔ پھر اسے تیل اور دیگر مصالحوں کے ساتھ گرائنڈ کر یں کہ یہ بالکل ہموار اور کیچپ کی طرح ہو جائے ۔