Pakistani Recipes collection. The most fascinating array of Indian & Pakistani cuisine. Post and share your recipes with millions. News, views, articles, discussions, tips and tricks. you can cook all the food at home without going to any restaurant or hotel. be a home chef with us, loose weight and keep your weight in control easily. Share your recipe with thousands of readers.


پكوان >> مضامین
 
زیتون کے تیل کو زندگی کا معمول بنائیں!

اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے جس کا ذکر قرآن مجیداور احادیث نبویﷺ میں بھی آیا ہے۔ بلاشبہ زیتون کا تیل دیگر استعمال ہونے والے تیل کے مقابلے میں بہترین ہے

زیتون کے تیل کو زندگی کا معمول بنائیں!
اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے جس کا ذکر قرآن مجیداور احادیث نبویﷺ میں بھی آیا ہے۔ بلاشبہ زیتون کا تیل دیگر استعمال ہونے والے تیل کے مقابلے میں بہترین ہے آئیے اس قدرت کے عجوبے کی چند اور خصوصیات کے متعلق جانتے ہیں۔
زیتون:
چھوٹا سا بیضوی شکل کا کڑوے ذائقے کا زیتون جب کچا ہوتا ہے تو ہرے جبکہ پکنے کے بعدکالے رنگ کا پھل بن جاتا ہے۔
زیتون کا تیل:
چھوٹا سا بیضوی شکل کا کوڑے ذائقے کا زیتون جب کچا ہوتا ہے تو ہرے جبکہ پکنے کے بعد کالے رنگ کا پھل بن جاتا ہے۔
زیتون کا تیل:
زیتون کا تیل پھولوں کا رس ہے یہ ٹھنڈا دبا کر نکالا ہوا زیتون کا رس ہوتا ہے۔ اور اسی وجہ سے یہ اتنا صحت بخش اور دنیا بھر میں کھانوں میں استعمال ہوتا ہے۔ ٹھنڈا دبا کر نکالا ہوا سے مراد یہ ہے کہ انہیں توڑنے کے بعد انہیں نچوڑا جاتا ہے اور نچوڑنے سے پہلے انہیں ابالا نہیں جاتا ہے۔
اقسام:
زیتون کے تیل کی تین اقسام ہیں زیتون کے تیل کی تین اقسام ہیں
-1ایکسٹرا وائرجی (ورجن): یہ خالص تیل ہے جس کا مزا بہترین ہوتا ہے اور ایسیڈک لیول کم ہوتا ہے۔
-2وائرجی:
اس کا ذائقہ بھی اچھا ہوتا ہے اور اس میں ایسیڈک لیول زیادہ ہوتا ہے۔
-3نارمل زیتون کا تیل:
یہ صاف ہوئے تیل اور تیل دونوں کے فوائدرکھتا ہے یعنی ہمیں اسے وائرجی اور ایکسٹرا وائرجی کے درمیان کا زیتون کا تیل ہوتا ہے اس کا ذائقہ بھی نارمل ہوتا ہے۔
اس کی کوالٹی اور ذائقے کا انحصار جغرافیائی عناصر جیسے زمین اور علاقے پر ہوتاہے۔ ہمیں اچھے اور برے دونوں طرح کے زیتون ملتے ہیں اور ان کا دارو مدار مختلف سیزن کے موسموں پر ہوتا ہے۔ اس کا انحصار ایک اور چیزپر بھی ہوتا ہے اور وہ ہے کسانوں کی اچھی دیکھ بھال۔ مارکیٹ میں دستیاب تیل میں سے کچھ کا ذائقہ تیزاور کچھ کا ہلکا ہوتا ہے جبکہ بہت سوں کا مزا چٹپٹا اور بہت سے گھاس کے مزے جیسا ہوتا ہے کچھ کا ذائقہ مونگ پھلی کا بھی ہوتا ہے مگر زیتون کا تیل ان سب سے الگ اور مختلف ہے۔ زیتون کا تیل ہرا اور پیلے رنگ کا ہوتا ہے۔ اس کا رنگ اس کی کوالٹی کے متعلق نہیں بلکہ اس کی فصل کاٹنے کے وقت کے بارے میں بتاتا ہے۔
زیتون اور زیتون کے تیل کی خصوصیات:
یورپ کے وہ علاقے جو ساحل سے دور ہیں ان میں زیتون کا تیل بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ عام طور پر اسے ڈبل روٹی کو تیل میں بھگو کر کھاتے ہیں اور اسی وجہ سے ان جگہوں یا علاقے کے رہائشی یورپ کے دیگر علاقوں کے رہائشیوں کے مقابلے میں کم دل کی بیماریوں کاشکار ہوتے ہیں۔
# اس میں کولیسٹرول کم ہوتا ہے اس لئے خون میں کولیسٹرول لیول پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔
# زیتون مرطوب آب و ہوا میں پرورش پاتے ہیں اوریہ اپنے آپ کو گرمی اور تیزسورج کی روشنی سے محفوظ رکھتے ہیں اور اس میں ایسے اجزء پیدا ہو جاتے ہیں جو کہ آپ کو Rterirsclerosisاور Thrombosisجیسی بیماریوں سے حفاظت فراہم کرتی ہیں۔
#یہ بھی اکثر کہا جاتا ہے کہ آنتوں اور معدے کی بیماریوں زیتون کے تیل کی وجہ سے نہیں ہوتی ہیں کیونکہ یہ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے۔
آزمائش شرط ہے:
آپ خود اس کی ایک چھوٹی سی آزمائش کر سکتے ہیں آپ تھوڑا سا زیتون کا تیل اپنے ہاتھ پر ڈالیں اور پھر دھولیں آپ خود دیکھیں گے کہ تیل کو دھونے کے لئے آپ کو گرم پانی کی ضرورت نہیں اور اس سے آپ اس کے ہضم ہونے کا اندازہ لگا سکتے ہیں کیونکہ ہمارا جسم پانی سے بھرے مرتبان جیسا ہوتا ہے اوریہ بھی بالکل اسی طرح کام کرتا ہے۔
اگر آپ زیتون کا تیل استعمال کریں گے تو تقریباً آدھے گھنٹے میں جسم میں حل ہو جاتا ہے اس کا مطلب ہے کہ آپ کا جسم باآسانی اسے ہینڈل کر لیتا ہے اور اسے ہضم کرنے کے لئے توانائی کو ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ اگر یہی ہئیت آپ مکھن اور دوسری مصنوعات خاص طور پر انیمل بیسڈ پروڈکٹ پر کرکے دیکھیں تو آپ کوبہت سارا گرم پانی اور ڈٹرجنٹ کی ضرورت پڑے گی تاکہ یہ صاف ہو سکے۔
جی بھر کے زیتون کا تیل استعمال کریں۔ سبزیوں کا تیل اور مکھن وغیرہ کو ترجیح دیں مگر زیتون کا تیل ان سب کے مقابلے میں بہترین ہے آپ ہر چیز اس میں تل سکتے ہیں اور اس طرح آپ زیادہ عرصے تک جوان اور صحت مند رہ سکتے ہیں۔
     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
 
 

Learn to cook with these online cooking recipes, classes and lessons or improve your cooking with expert guides, techniques and tips. Available online free of charge, become a home chef with our huge database of recipes, loose weight cooking home. Cooking Links & sitemap
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.