بیسن کے لڈو( 2)
اشیاء:
بیسن 250گرام
گھی 150ملی لیٹر
چینی 250گرام
الائچی سبز 10دانے
پستہ 10دانے
چاندی کے ورق حسب ضرورت
ترکیب:
ایک دیگچی میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور اس میں سبز الائچی ڈال دیجئے۔ گھی کڑ کڑا جائے اور خوشبو آنے لگے تو بیسن ڈال کر خوب بھونئے۔ بیسن کا رنگ بادامی ہو جائے تو اس میں چینی پیس کر ڈال دیجئے اور تھوڑی دیر بھوننے کے بعد نیچے اتار لیجئے۔ نیچے اتار کر گول چمچے کی مدد سے بیسن اور چینی کو اتنا ملائیے کہ دونوں چیزیں یک جان ہو جائیں۔ ذرا ٹھنڈا ہونے پر اس کے گول گول لڈو بنا کر پرات یا کسی ڈش میں رکھتے جائیے۔ سب لڈو تیار ہو جائیں تو پستہ باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے اور اوپر چاندی کے ورق لگا کر پیش کیجئے۔