میوے کے لڈو
اشیاء:
گری بادام آدھ کلو
مغز اخروٹ ایک پاؤ
کشمش آدھ پاؤ
پستہ آدھ پاؤ
چلغوزے آدھ پاؤ
گوند آدھ پاؤ
چینی تین پاؤ
گھی ایک پاؤ
ترکیب:
گھی کو اچھی طرح گرم کر کے گوند کو سرخی مائل ہونے تک بھونیں۔ گوند پھول کر موٹا ہو جائے تو نکال کر کوٹ لیں۔ بادام کا چھلکا اتار لیں اور تمام میوے کو موٹا موٹا کوٹ اور چینی کو باریک پیس لیں اور ملا دیں ۔ پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے ہاتھوں سے لڈو بنا لیں۔