لذیذ تکے
اشیاء:
تکے(بیف ) آدھ کلو
سبز دھنیا ایک گڈی
پو دینہ ایک گڈی
سبز مرچ 10عدد
لیموں ایک عدد
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ(پسا ہوا)
خشک دھنیا ایک چائے کا چمچ(پسا ہوا)
آلو دوعدد درمیانہ
پو دینہ کی پتیاں دو عدد
نمک حسب ضرورت
سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ
لہسن ادرک کی پیسٹ دو کھانے کا چمچ
ترکیب:
تمام اجزا پیس لیں اور اس میں لیموں کا رس ملائیں۔ پسی ہوئی پیسٹ میں تکے ملا کر ایک گھنٹہ کے لئے رکھ دیں۔ تکوں میں پانی ڈال کر پریشر ککر میں گلا لیں۔ زیادہ نہ گلائیں۔ پانی خشک ہو جائے تو اس میں تیل ڈال کر تھوڑی دیر بھون لیں۔ انڈے ابال کر چوکور کاٹ لیں۔ گاجر چھیل کر چوکور کاٹ لیں اور انہیں نمکین پانی میں گلا لیں۔ مٹر نمکین پانی میں ابال کر گلا لیں۔ آلو ابال کر ان کے چوکور ٹکڑے کر یں۔ ڈش میں درمیان میں تکے رکھیں اور ارد گرد سبزیاں ڈالیں۔ تکوں پر پو دینے کے پتوں سے سجاوٹ کر یں۔