اوون بیکڈ سینڈوچز
اشیاء:
چیڈرچیز(کترا ہوا) ایک پیالی
شہد دو چائے کے چمچ
مسٹرڈ ایک چائے کا چمچ
سرخ مرچ حسب ذائقہ
ڈبل روٹی چار سلائسیز
ترکیب:
ایک پیالے میں پنیر، شہد، مسٹرڈ اور سرخ مرچ یکجا کر لیں۔ درمیانہ آنچ پر پنیر کے آمیزہ کو گرم کر یں تاکہ پنیر پگھل جائے۔ڈبل روٹی کے سلائسیز اوون پروف ڈش میں پھیلا کر رکھیں اور پنیر کا آمیزہ سب پر یکسا ں طور پر پھیلا دیں۔ سلائسیز کو درمیانہ آنچ کے نیچے اوون میں رکھیں تاکہ براؤن ہو جائیں۔