کوفتہ لعاب دار
اشیاء:
قیمہ آدھا کلو(جو قیمے کی مشین میں بار بار نکال کر بہتر باریک کر لیا ہو)
گھی ایک پاؤ
لونگ تین عدد
پیاز ایک پاؤ
ادرک دو چمچ(پسی ہوئی)
لال مرچ ایک بڑا چمچ
نمک حسب ذائقہ
میدہ دو چمچ
ترکیب:
پیاز کے لچھے تھوڑی مقدار میں تھوڑے گھی میں قیمہ ڈال کر بھونیں اور جب تک بھن کر خوب سرخ نہ ہو جائیں۔ اس وقت تک کفیگر سے الٹ پلٹ کرتے رہیں۔ قیمہ سرخ ہو جانے کے بعد پتیلی میں قیمہ گلنے کے لائق پانی ڈال کر اس پر ڈھک دیجئے۔ پیاز کے بقیہ لچھوں، ادرک، لال مرچوں اور نمک کا مصالحہ پیس کر بقیہ آدھے گھی میں شوربا تیار کیجئے اور اسے چولہے سے اتار لیجئے۔ قیمہ گل جانے کے بعد اسے سل پر بہت باریک پیس لیں اور اس میں میدہ ملا دیجئے۔ اس مرکب کے گولے بنا لیجئے۔ ان لوگوں کو باقی گھی میں بھوننے کے بعد شوربے میں ڈال کر گلا لیجئے۔ جب شوربا لعاب بن جائے تو پتیلی چولہے پر سے اتار کر اس میں پسی ہوئی لونگ اور بھنی ہوئی پیاز ڈال دیجئے۔