ہر بل فش فرائی
اشیاء:
پامفریٹ کے اسٹیک چھ عدد(یا کوئی سفید مچھلی)
تیل دو کھانے کے چمچ
تازہ مکسڈ ہرب پارسلے حسب ضرورت
پو دینہ حسب ضرورت
دھنیا حسب ضرورت (ایک کپ سب مکس کر لیں)
لہسن چار جوئے(پسا ہوا)
مکھن پانچ کھانے کے چمچ
لیموں جوس اور کٹا چھلکا
ترکیب:
مچھلی کے ٹکڑوں پر تیل لگا کر رکھ دیں۔ پھر مچھلی کے ہر فلٹ(دونوں سائیڈز) میں تمام ہر بز(پارسلے وغیرہ) بھر دیں۔ اب ایک دوسرے پین میں تیل گرم
کر یں اور مچھلی کے ٹکڑوں کو ڈال کر ہلکا گولڈن براؤن کر لیں۔ چیک کر لیں کہ مچھلی گل بھی گئی ہے۔ پھر اسے پین سے نکال کر ایک پلیٹ میں رکھ دیں۔ اب اسی پین میں مکھن لہسن لیمن کے چھلکوں کے باریک ٹکڑے اور لیمن جوس ڈال کر دھیمی آنچ پر گرم کر یں جب تک کہ مکھن پگھل جائے۔ اب اس پین کی تمام اشیاء کو مچھلی کے اسٹیکس کے اوپر ڈال دیں اور اس فش اسٹیک کو آلو اور سبزی کی سلاد کے ساتھ سرو کر یں۔