چکن الاکنگ
اشیاء:
چکن بون لیس کیوب 500گرام
مکھن پچاس گرام
لہسن (چوپ کیا ہوا) دو کھانے کے چمچے
میدہ 50گرام
نمک کالی مرچ پاؤڈر حسب ضرورت
شملہ مرچ (کیوب میں کٹی ہوئی )100گرام
مشروم 200گرام
یخنی ایک کپ
پارسلے(ہرا دھنیا) گارنش کے لئے
ترکیب:
ایک پتیلی میں مکھن گرم کر یں، لہسن ڈالیں، چکن ڈالیں اور بھون لیں۔ ایک الگ پین میں تھوڑا سا مکھن ڈال کر میدہ بھونیں۔ اس کے بعدکالی مرچ، نمک، یخنی ڈال کر وائٹ سوس تیار کر لیں اب چکن میں مشروم، شملہ مرچ ڈال کر ہلکا بھون کر وائٹ سوس ڈالیں۔ گاڑھا ہونے پر اتار لیں۔ پارسلے ڈال کر سٹیم رائس کے ساتھ سرو کر یں۔