کھڑے مصالحے کی مچھلی
ا شیاء:
مچھلی کے قتلے ایک کلو
نمک، لال مرچ حسب پسند
ہری مرچیں 6,7 عدد
دھنیا ایک چائے کا چمچ(تھوڑا بھرا ہوا)
پیاز تین عدد
ہرا دھنیا کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ بھر کر
تازہ ادرک دو چائے کے چمچے
ٹماٹر 7,8 عدد
گھی پون کپ
سوکھی میتھی دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
پیاز کاٹ کر گھی میں ہلکا تل لیں۔ ہری مرچیں لمبائی کے رخ بیج نکال کر کاٹ لیں۔ دھنیا، میتھی مرچ، نمک، ٹماٹر کاٹ کر ڈالیں۔مچھلی الگ گھی میں تل کر اس مصالحے کو بھون کر اس میں ڈال دیں۔ اوپر ادرک پیس کر ڈال دیں۔ ہلکی آنچ پر دیر تک ڈھک کر پکائیں۔ مچھلی تیار ہے۔