مرچ اور اچار کا سالن
اشیاء:
گوشت کلو
پیاز دو بڑی
ہری مرچیں 6,7 عدد
نمک، لال مرچ حسب پسند
سونف، کلونجی، میتھرے ایک ، ایک چمچ
ادرک، لہسن پسا ہوا حسب ضرورت
ٹماٹر چار عدد
گھی 3/4 کپ
ترکیب:
پیاز کو گھی میں ہلکا تل کر گوشت بھون لیں۔ نمک، لال مرچ ادرک لہسن بھی ڈال دیں۔ پھر پانی ڈال کر گوشت گلا لیں۔ ہری مرچوں کے بیج نکال کر سونف کلونجی میتھرے اندر بھر یں گوشت کو بھون کر ٹماٹر کاٹ کر ڈالیں۔ ساتھ ہری مرچیں ڈال کر دم دیں۔