دھنیے کا مرغ
اشیاء:
ثابت دھنیا پانچ گرام
دہی کلو
مرغ ایک کلو بڑے ٹکڑے
تازہ لہسن پانچ گرام
تازہ ادرک پانچ گرام
ثابت لال مرچ پانچ گرام
گھی 1/3کپ
نمک حسب پسند
پیاز پانچ عدد
ترکیب:
سوکھا ثابت مصالحہ گھی کے بغیر بھون لیں۔ ادرک لہسن چھیل کر لمبائی کے رخ پر کاٹ لیں۔ پیاز کاٹ لیں۔ دھنیا کوٹ کر چھلکا اڑا دیں۔ لال مرچ کے ڈنٹھل الگ کر دیں۔ دیگچی میں مرغ اور تمام مصالحے ڈال دیں۔ کوشش کر یں۔ دہی میں گل جائے گلنے پر خوب بھون لیں۔ گھی الگ نظر آنے لگے۔ بقدر ضرورت پانی کا چھینٹا دے سکتی ہیں۔