اسٹو گارلک چکن
اشیاء:
مرغ ایک (کھال سمیت ، دو انچ کے ٹکڑے)
سویا سوس ایک کھانے کا چمچہ
تیل ایک کھانے کا چمچہ
لہسن دو جوئے
سفید سرکہ ایک کھانے کا چمچہ
چھوٹی پیاز دو پیالی
یخنی دو پیالی
سویا بین پیسٹ دو کھانے کے چمچے
نمک 2/1 چائے کا چمچہ
چینی ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
مرغ پر سویا سوس لگائیں اور 10منٹ کے لئے رکھ دیں۔ تیل گرم کر کے لہسن تلیں۔ پھر چکن اور سرکہ ملا دیں خوب اچھی طرح ہلائیں۔ اس کے بعد پیاز، ملا کر پکائیں۔ ادھ گلا ہو جائے تو باقی چیزیں ملا دیں اور ہلکی آنچ پر 20منٹ دم پر رکھیں۔ پھر نکال کر گرم کر پیش کر یں۔