بگھار کی مچھلی
اجزاء:
مچھلی(پتلے پارچے) ایک کلو
گھی ڈیڑھ کپ
پیاز دو چائے کے چمچے
گڑ چائے کا چمچہ
ہری مرچ حسب ذائقہ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ
لہسن(پیسٹ) ایک کھانے کا چمچہ
دھنیا(پسا ہوا) دو چائے کے چمچے
ہرا دھنیا(پسا ہوا) دو گٹھی
ترکیب:
املی ایک کپ میں بھگو کر رکھ دیں جب بھیگ جائے تو مل کر اس کا رس نکال لیں۔ تیل اور پیاز سوس پین میں ڈال کر براؤن کر لیں پھر سب پسے ہوئے مصالحے بمعہ ہری مرچ اور نمک ڈال دیں اور پانی کا چھینٹا دے کر بھونیں اس کے بعدمچھلی کے ٹکڑے بھی ڈال دیں۔ چند منٹ تلیں پھر گرم مصالحہ، املی کا رس اور گڑڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب سرخ ہو جائے تو چولہے سے اتارلیں۔ لہسن اور زیرہ کا بگھار دے کر چاول یا گرم چپاتی کے ساتھ تناول کر یں۔