نرگسی شامی کباب
اشیاء:
قیمہ آدھا کلو
پیاز دو عدد درمیانہ
لہسن دس جوئے
سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
چنے کی دال تین چوتھائی پیالی
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ چائے کا ایک چمچ
انڈے پانچ عدد(ابلے ہوئے اور چھلے ہوئے)
تیل تلنے کیلئے
ہری مرچ اور ہرا دھنیا ضرورت کے مطابق
ترکیب:
قیمے میں لہسن، پیاز، ادرک، چنے کی دال، گرم مصالحہ، سفید زیرہ، نمک مرچ، پانی اور ہرا مصالحہ ڈال کر درمیانہ آنچ پر گلا لیں۔ پانی خشک ہو جائے تو قیمے کو گرائنڈ کر لیں۔ ہتھیلی پر قیمے کی ایک ٹکیہ بنا کر رکھیں۔ اس میں ابلے ہوئے انڈے کو رکھ کر اسکے گرد ٹکہ لپیٹ لیں۔ باری باری سارے کباب تیار کر لیں۔ تیل گرم کر یں اور کباب پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کر تل لیں۔ پیش کرنے سے پہلے کبابوں کو دو دو ٹکڑوں میں کر کے ڈش میں سلاد کے پتوں پر سجا لیں۔