انڈوں کے لذیذ پورے
اشیاء:
انڈے چار عدد
میدہ چار کھانے کے چمچ
دودھ چار پیالی
چینی چار کھانے کا چمچ
بیکنگ پوڈر آدھا چائے کا چمچ
گھی حسب منشا
ترکیب:
انڈوں کو پھینٹ لیں اور دودھ میں ملا لیں۔ انڈوں کے آمیزے میں میدہ،چینی اور بیکنگ پاؤڈ ر ملائیں۔ فرائینگ پین میں تھوڑا سا گھی ڈالیں اور انڈوں کا آمیزہ چمچ بھر کر ڈالیں۔ ایک طرف سے پک جائے تو دوسری طرف سے پکا لیں۔ تمام پورے اسی طرح تیار کر لیں۔ ناشتے کیلئے بہترین چیز ہے۔