بریڈ، پڈنگ
اشیاء:
ڈبل روٹی کے سلائس دس عدد
انڈے تین عدد
دودھ ڈیڑھ پیالی
کنڈینسڈ مِلک تین چوتھائی ٹن
خشک میوہ (کترا ہوا) ایک پیالی
کشمش آدھی پیالی
مکھن پچاس گرام
چاندی کے ورق حسب ضرورت
کریم آدھی پیالی
ایسنس چائے کا ایک چمچ
ترکیب:
کنڈینسڈ مِلک ، دودھ اور کترے ہوئے خشک میوے کو ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں (کشمش اور تھوڑا سا خشک میوہ الگ رکھ لیں)۔ڈبل روٹی کا صرف درمیانی حصہ لیں اور چھوٹے کیوبز میں کاٹ لیں ۔ مکھن کو نرم ہونے دیں اور ڈبل روٹی کے کیوبز کو مکھن میں اچھی طرح ملا لیں۔ ڈبل روٹی کے کیوبز کو گریسڈ بیکنگ ڈش میں تر تیب سے لگائیں اور دودھ کے مرکب کو اس پر انڈیل دیں۔ خشک میوہ اور کشمش اس پر چھڑکیں اور اس کو ایک سو اسّی ڈگری سینٹی گریڈ پر پینتالیس منٹ بیک کر یں۔ پھینٹی ہوئی کریم کے ساتھ پیش کر یں۔ اگر پسند ہو تو چاندی کے ورق سے سجائیں۔