آلو اور چکن کے پکوڑے
اشیاء:
آلو تین عدد درمیانی سائز کے ابال کر مکس کر لیں
بون لیس چکن آدھا پاؤ(بوائل کر کے باریک ریشے کر لیں)
ہری مرچ پانچ عدد باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا تھوڑا سا باریک کترا ہوا
پسی ہوئی سرخ مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
بیس چار کھانے کے چمچ
پسی ہوئی سرخ مرچ چٹکی بھر
آئل حسب ضرورت
ترکیب:
میش کئے ہوئے آلو میں چکن کے ریشے ، ہرا دھنیا، ہری مرچ، پسی ہوئی سرخ مرچ اور نمک ملا کر اچھی طرح مکس کر کے چھوٹے سائز کے کباب بنا لیں۔ اب بیسن میں انڈہ اور نمک شامل کر کے پیسٹ بنائیں، پانی کی ضرورت ہو تو تھوڑا سا پانی بھی پیسٹ میں ڈال کر شامل کر لیں۔ اب آلو کے کباب بیسن میں ڈبو کر فرائی کر لیں اور مزے سے کھائیں پکوڑوں کے ساتھ ہری مرچوں والی دہی مزہ دیتی ہے۔ ایک پیالی دہی میں 4/5ہری مرچ اور حسب ضرورت نمک ڈال کر گرائنڈر کر لیں اور پکوڑے کے ساتھ مزے سے کھائیں۔