گاجر کا حلوہ
اشیاء:
گاجر ڈیڑھ کلو (کدو کش کر کے اس کے پانی میں گاجروں کو خشک کر لیں)
بادام حسب ضرورت(باریک کٹے ہوئے)
اخروٹ (چھلے ہوئے) آدھی پیالی(باریک کٹے ہوئے)
چھوٹی الائچی 8عدد(باریک کچل لیں)
خشک دودھ دو پیالی
گھی ایک پیالی
چینی ڈیڑھ پیالی
ترکیب:
جب گاجروں کا پانی خشک ہو جائے تو ٹھنڈا کر کے ہلکا سا کچل لیں۔ ایک کڑاہی میں گھی گرم کر یں جب گرم ہو جائے تو الائچی ڈال دیں خوشبو آنے لگے تو گاجر یں ڈال دیں۔ چمچ چلاتے ہوئے بھونیں جب گھی الگ ہونے لگے تو حلوہ تیار ہے۔ ایک تھالی میں ذرا سی چکنائی لگا کر حلوہ پھیلا کر ڈال دیں اوپر سے میوہ سجا دیں۔ جب ٹھنڈا ہو جائے تو ٹکڑے کاٹ لیں بالکل چنے کی دال کے حلوے کی طرح ہے۔ سردیوں کی لذیذ ڈش ہے۔