کچے کوفتے
اشیاء:
قیمہ ایک سیر چربی کے بغیر
گھی ایک پاؤ
دہی ایک پیالی
لال مرچ اور نمک حسب ذائقہ
ہلدی چائے کا آدھا چمچہ
ادرک آدھی چھٹانک
سوکھا دھنیا پسا ہوا ایک چمچہ
زیرہ آدھا چمچہ
کالی مرچ چھ دانے
لونگیں دو عدد
خشخاش ایک چمچہ
تل ایک چمچہ
کھوپراپسا ہوا ایک چمچہ
ہری مرچیں چھ عدد
لہسن آٹھ جوئے
چنے کی دال آدھی پیالی
ترکیب:
قیمے میں پسی ہوئی ادرک، لہسن اور نمک ملا کر سل پر پیس لیں۔ زیرہ لونگیں، کالی مرچ، خشخاش، تل اور کھوپرا پیس کر قیمے میں ملا لیں قیمے کو ایک مرتبہ اور پیس لیں گول کوفتے بنا کر رکھ لیں چنے کی دل گلا کر رکھ لیں۔ پتیلی میں گھی کڑ کڑائیں، پیاز باریک کاٹ کر بادامی رنگ پر تل لیں پھر ہلدی، لال مرچ، سو کھا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر بھون لیں اب دہی ڈال دیں اور آدھی پیالی پانی ڈال کر پکنے دیں دہی کی بُو مرجائے مصالحہ گھی چھوڑ تقریباً پندرہ منٹ بعد چولہے سے اتار لیں۔ اور خوب مزے لے لے کر کھائیں۔ انتہائی لذیذ ہوں گے۔