مٹر بھرے آلو
اشیاء:
مٹر پون کپ
آلو دو درمیانے
نمک، لال مرچیں حسب پسند
گھی حسب ضرورت
انڈا یا بیسن پانچ کھانے کے چمچ
آم چوریا کوئی خشک کٹھائی چائے کا چمچ
سرکہ دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
ذرا سا سرکہ ،نمک، مرچ ڈال کر مٹر گلا لیں۔ گلنے پر خشک ہوں اتار لیں۔ آلو ابال لیں چھیل کر بھر تہ بنا لیں۔ اس میں کوئی کٹھائی نمک، لال مرچیں حسب پسند ملا دیں۔ بیسن کو گھول لیں۔ نہ زیادہ سخت ہونہ پتلا ۔ اس میں بھی نمک، لال مرچ ملا دیں۔ آلو کی گولیوں میں مٹر کے دانے بھر یں اور بیسن میں ڈبو کر فرائی پان میں تلیں۔ اگر بیسن نہ لگانا چاہیں۔ تو ایک پھینٹا ہوا انڈا لگا کر تل سکتی ہیں تلتے ہوئے گھی زیادہ ڈالیں۔ یہ بھنے ہوئے سالن یا قیمے میں ڈالے جا سکتے ہیں چائے پر بھی پیش کئے جا سکتے ہیں۔